Advertisement

آئی فون 14 سیریز کا شان دار فیچر منظر عام پر آگیا

آئی فون 14کے ڈسپلے کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے گزشتہ سال آئی فون 13 سیریز لانچ کی، جسے توقع کے برعکس بہت پذیرائی ملی۔ اس ماڈل نے فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔

بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کے مطابق ایپل نئی سیریزکوسیٹلائیٹ کنکٹیویٹی سے لیس کرسکتا ہے۔ اس منفرد فیچرکی بدولت استعمال کنندگان موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی کے باوجود کسی بھی ہنگامی صورت حال میں SOS پیغامات بھیجنے اوروصول کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کی 14 سیریزکوسیٹلائیٹ سے مربوط کرنے کے لیے کوالکوم ایکس 60 موڈیم دیا جائے گا، تاہم یہ فیچرصرف ہنگامی صورت حال میں ہی استعمال کیا جاسکے گا۔

بلومبرگ کی جانب سے 2019 میں پہلی باراس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ ایپل اپنی مصنوعات کے لیے موزوں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی تلاش پرکام کررہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کے تجزیہ کارمنگ چی کیونے یہ پیش گوئی آئی فون 13سیریز کے حوالے سے کی تھی، تاہم اس فیچرکو2021 میں جاری نہیں کیا گیا تھا۔

Advertisement

اسمارٹ فون کے حوالے سے لیکس دینے والی ویب سائٹس کے مطابق ایپل رواں سال کے آخرتک اس سیریزکولانچ کرسکتا ہے۔ تاہم آئی فون 14 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : آئی فون سب کے لیے! ایپل کا سستا ترین فون منظر عام پر 

کچھ عرصے قبل ہی آئی فون سے متعلق ہرخبرپرنظر رکھنے والی ویب سائٹ ایپل انسائیڈر نے ممکنہ طورپراس سال ریلیزہونے والے آئی فون 14 پروتفصیلات ظاہرکی تھیں۔

ایپل انسائیڈرنے منگ چی کیوکے حوالے سے بتایا تھا کہ ایپل آئی فون 14 پرو کو48 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ اور 2023 میں آئی فون 15 ماڈل کو پیری اسکوپ لینس کے ساتھ لانچ کرے گا۔

منگ کا کہنا تھا کہ آئی فونزکے آنے والے ماڈلزمیں اس اپ گریڈز سے کیمرہ لینس تیار کرنے والی تائیوانی کمپنی Largan Precision کے مارکیٹ شیئرز، آمدن اور منافع میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

منگ کے مطابق 48 میگا پکسل کیمرہ صرف آئی فون14 پرو ماڈل تک محدود رہے گا۔ اس کیمرے کی مدد سے استعمال کنندگان 8K ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے، جب کہ موجود ماڈلز میں صرف4K ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

اس ہائی ریزولیشن 8K ویڈیو کی بدولت ایپل کے اے آر( آگمینٹڈ ریئلٹی) اور وی آر (ورچوئل ریئلٹی) ہیڈ سیٹ پر ویو زیادہ مناسب ہوجائے گا۔

منگ کا مزید کہنا تھا کہ ایپل کیمرے کے بہترنتائج حاصل کرنے کے لیے پکسل بائنگ پراسیس بھی استعمال کرسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو پہلے سے ہی سام سنگ گلیکسی S21 الٹرا اور اس جیسے دیگر اینڈروئیڈ فون میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

اگر ایپل آئی فون 14 پرو میں کیمرہ بائننگ پراسیس کا استعمال کرتا ہے تو اس سے زیادہ روشنی میں 48 میگا پکسل کی تصاویر اور کم روشنی میں 12 میگا پکسل کی تصاویر لی جاسکیں گی۔

کیو نے پیش گوئی کی ہے کہ  آئی فون 15 ماڈل 2023 میں پیری اسکوپ لینس کے ساتھ آسکتا ہے۔ جس سے آئی فون میں آپٹیکل زوم کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

پیری اسکوپ لینس کیا ہے ؟

پیری اسکوپ لینس اسمارٹ فونز میں آپٹیکل زوم کی صلاھیٹ فراہم کرتا ہے جو کہ اسمارٹ فون میں کسی اور طریقے سے ممکن نہیں۔ اس لینس کی بدولت استعمال کنندہ x  5 اورx 10  تک آپٹیکل زوم تک کرسکتے ہیں۔

آئی فون کے موجود ماڈلز میں زوم کی زیادہ سے زیادہ رینجx 2.5 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version