Advertisement

امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے، مسعود خان

مسعود خان

“پاکستان اور امریکا کی کاروباری برادری کا ڈیٹا بیس تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیگا”

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ رمضان کا مہینہ روحانی پاکیزگی فراہم کرتا ہے، یہ مہینہ رزق کی قدر اور دوسروں کا خیال کرنے کا بھی درس دیتا ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے، مختلف ریاستوں کی اسمبلیوں میں پاکستان کی نمائندگی کسی اعزاز سے کم نہیں۔

اس موقع پر گورنر لیری ہوگن نے بھی اپنے خطاب میں ریاست میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

 ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے اس موقع پر امریکا میں بسنے والی تمام کمیونٹیز میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version