اب چوروں کو ملک کا وزیراعظم بنایا جارہا ہے، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ اب چوروں کو ملک کا وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4ارب پر شہباز اور حمزہ کی ضمانت میں 27 اپریل تک اضافہ کر دیا ہے۔
اور مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں چار ارب پر شہباز اور حمزہ کی ضمانت میں ستائیس اپریل تک اضافہ کر دیا
اور آج ان چوروں کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے اور کچھ نہیں
Advertisementاب فیصلہ عوام کرے گی اور عوام اس سارے کرپٹ نظام کو برباد کر دے گی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 11, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ آج ان چوروں کو وزیراعظم بنایا جارہا ہے یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے اور کچھ نہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ اب فیصلہ عوام کرے گی اور عوام اس سارے کرپٹ نظام کو برباد کر دے گی۔
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقصود چپڑاسی وزیر اعظم نہیں بن سکتا، مقصود چپڑاسی کی حکوت قبول نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفیٰ دیں گے، پورے ملک میں الیکشن ہوں گے۔
نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو فوری ریلیف دینے کا اعلان متوقع
نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بعض شعبوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں شہباز شریف کی تقریر تیار ہو گئی ہے، شہباز شریف اتحادی حکومت کی ترجیحات بیان کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نامزد وزیراعظم اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان کرینگے۔
نئے نامزد وزیراعظم کا عوام کو بعض شعبوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان متوقع ہے۔
شہباز شریف تقریر میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ترجیحات بیان کرینگے۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ تقریر میں مسئلہ کشمیر کے حل اور چین سے تعلقات کا خصوصی ذکر ہوگا، معاشی بحالی اور مہنگائی میں کمی کا فارمولا دینگے، انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کو دعوت دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

