گول روٹی بنالی! کیا اب میرا رشتہ ہو سکتا ہے؟ دنا نیر کا سوال

گول روٹی بنالی! کیا اب میرا رشتہ ہو سکتا ہے، دنانیر نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کر لیا۔
سوشل میڈیا پر اپنی مختصر مگر دلچسپ ویڈیو سے مشہور ہونے والی پاوری گرل نے سوشل میڈیا صارفین کو گول گول روٹیاں بنا کر حیران کر دیا۔
وی لاگر و اداکارہ دنانیر مبین نے گول روٹی بناکر مداحوں سے شادی سے متعلق سوال بھی کیا
دنانیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جو کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
دنا نیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں گول روٹی کی تصویر شیئر کی جوکہ اُنہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے بنائی ہے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے مداحوں سے سوال بھی کیا دنانیر نے پوچھا کہ گول روٹی بنالی! کیا اب میرا رشتہ ہو سکتا ہے؟۔
نوجوان اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں بتایا کہ اُنہوں نے گول روٹی بنانے کی کوشش کی۔
دنا نیر کے اس سوال اور گول روٹی بنانے سے یہ تاثر جارہا ہے کہ شاید وہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

