Advertisement

باچا خان ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 103 کیپسول برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی  کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے ایس ایف پشاور نے باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے محمد شعیب نامی مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 103 کیپسول برآمد کر لئے گئے ہیں۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مسافر غیر ملکی پرواز سے منشیات پیٹ میں چھپا کر بحرین اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ ملزم کا تعلق باڑہ ضلع خیبر سے ہے جو گلف ایئرلائن کی پرواز نمبر GF-787 سے بحرین جا رہا تھا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ کیپسولوں سے مجموعی طور پر 721 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی  کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں پشاور سے دوحہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی گئی، مسافر عمران کے بیگ سے 10کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ عمران کا تعلق فیصل آباد سے ہیں جو نجی ائیر لائین کے ذریعے دوحہ جارہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version