Advertisement

ایف آئی اے سے ریکارڈ چوری کرنے کا الزام لگانے والے جھوٹے ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سے ریکارڈ چوری کرنے کا الزام لگانے والے جھوٹے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک پر 4 برس سے مسلط ٹولہ عوام کو بے وقوف بناتا رہا، عوام سے صرف اور صرف جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے سے ریکارڈ چوری کرنے کا الزام لگانے والے جھوٹے ہیں، ہم نے ریکارڈ چوری کرکے کیا کرنا ہے، ان کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رضوان ان کے دور حکومت میں چھٹی پر گئے تھے، تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کے لیے نیب کو استعمال کیا، شہبازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

 مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خود 4 سال ریکارڈ غائب کرتی رہی، جو ریکارڈ ہمارے حق میں ہوگا اس کو چوری کرنے کی ضرورت نہیں، کہا گیا گھڑی تحفے میں ملی اور ہم نے بیچ دی تو کیا ہوا، یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آپ کو گھڑی، کفلنگ اورانگوٹھیاں ملیں، یہ تمام چیزیں 14 کروڑ مالیت کی تھیں، 2 کروڑ جمع کرائے گئے، کفلنگ ، گھڑی اور انگوٹھی انہوں نے 18کروڑ روپے میں فروخت کیں، ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو جلد بنی گالہ سے برآمد ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version