Advertisement

ہم سیاست کو منڈی نہیں بنائے گے، تیمور جھگڑا

تیمور سلیم جھگڑا

مفت آٹا دینے کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے، تیمور جھگڑا

صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ ہم نے پارٹی سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا کہ سیاست کو منڈی نہیں بنائے گے۔

وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے شاور میں وکلاء برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکالت ایک نوبل پروفیشن ہے، ہائیکورٹ میں ہر جماعت کے وکلاء موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر نہیں پاکستان کے ایک شہری کے طور پر کہتا ہوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے کیا ایسا ہونا چاہیے، آج عمران خان زندہ باد کہتا ہوں اور کل کو کہوں کہ میں نے مائنڈ بدل دیا ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے لئے نہیں بلکہ سیاست کو تبدیل کرنے کے لئے نکلے تھے، ہم نے پارٹی سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا کہ سیاست کو منڈی نہیں بنائے گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لوکل گرنمنٹ الیکشن دوسرے مرحلے میں عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا، ہائیکورٹ کے بنیادی مرکز صحت کو ماڈل بی ایچ یو میں شامل کردیا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے صوبے میں سات لاء کالجز بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے بھی پشاور میں وکلاء برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور بار ایسوسی ایشن میں انصاف لائیز فورم اور ان کے اتحادیوں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوام نے اپوزیشن کا کایہ پلٹ دیا، ہمارے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات میں بڑے بڑے بُرج اُلٹا دیئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 27 مارچ کو عوام کے سمندر نے اسلام آباد کا رُخ کرکے عمران خان سے اپنی وفاداری ثابت کردی ہے، کل اور 27 مارچ کو عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

کامران بنگش نے مزید کہا کہ اس الیکشن نے واضح کردیا کہ جنرل الیکشن بھی پی ٹی آئی کے نام ہوگا، اگلے الیکشن میں ہم کے پی میں کلین سویپ کریں گے، آج سے پورے خیبرپختونخوا میں جشن کا آغاز ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version