Advertisement

بلال عباس اور حدیقہ کیانی کی شادی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ان کا بلال کے ساتھ گہرا تعلق بن گیا ہے کیونکہ وہ فن کی بنیاد کو سمجھنے والے حقیقی فنکار ہیں۔

حدیقہ نے انسٹاگرام پر بلال عباس کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سی مصروفیات کے باوجود، وہ بلال کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرنے کے لیے تھوڑا سا وقت نکالنا چاہتی تھیں۔

ڈرامہ سیریل “دوبارہ” کی اداکارہ نے لکھا کہ بہت کم لوگ ہیں جن سےآپ کی روح کا گہرا تعلق وابستہ ہوتا ہے اور بلال ایک پاکیزہ روح ہے۔

حدیقہ نے بلال عباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک ایماندار، شریف انسان اور ایک سچے فنکار ہیں جو اپنے فن کی بنیادی بات کو سمجھتے ہیں۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ بلال کے ساتھ کام کرنے پر واقعی فخر محسوس کرتی ہوں اور بلال کی مسلسل کامیابی کی منتظر ہوں۔

Advertisement
Advertisement

حدیقہ کی اس اپنایت بھری پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لیے ایک نیا مدعا دیدیا ہے، چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ شاید حدیقہ اور بلال عباس شادی کرنے والے ہیں۔

اب ان باتوں میں کتنی حقیقت ہے، اس بات کا جواب تو دونوں میں سے کسی ایک کے بیان کے بعد ہی ملے گا۔

حدیقہ کیانی اور اداکار بلال عباس نے مشہور ڈرامہ سیریز ’دوبارہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version