Advertisement

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ جینز میں یہ چھوٹی جیب کیوں ہوتی ہے؟

روزمرہ زندگی میں آپ کتنی ہی ایسی چیزوں کو دیکھتے ہیں جن بارے نہ تو سوچتے ہیں اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتے ہیں یہ کیوں بنائی گئی ہیں اسی طرح  جینز کی پینٹ کی دائیں جانب والی جیب کے اوپر ایک چھوٹی سی جیب یاپاکٹ ضرور دیکھی ہوگی اور یقیناً اسے دیکھ سوچا بھی نہیں ہوگا اسے بنانے کا مقصد کیا ہے؟

اس ننھی جیب کو بنانے کا مقصد نہایت سادہ ہے یہ جیبی گھڑی یعنی پاکٹ واچ رکھنے کے لئے بنائی گئی تھی اور اسے پینٹ کا حصہ بنانے کا خیال امریکی کاؤبوائز کو دیکھ آیا تھا۔

یہ سنہ 1800 کی بات ہے جب کاؤ بوائزاپنی جیبی گھڑیوں کو چین میں لپیٹ کر واسکٹ میں رکھا کرتے تھے جو اکثر گر کر ٹوٹ بھی جاتی تھیں۔ اسی لئے اب ایک ایسی جیب کی ضرورت محسوس ہورہی تھی جس میں اس گھڑی کوباحفاظت رکھا جاسکے تاکہ یہ ٹوٹنے سے محفوظ رہے۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پینٹ بنانے والی معروف کمپنی لیویز نے یہ چھوٹی جیب گھڑیوں کے لئے متعارف کروائی۔

تاہم موجودہ دور میں جیبی گھڑیوں کا تصور تو اب ناپید ہوچکا ہے لیکن اب یہ جیب دوسرے کئی مقاصد کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے جیسے ننھے زیورات، باتلوں کے ڈھکن،یو ایس بی، سکے، دھاگہ، منی آئی پوڈ، بیٹری سیل، ٹافیاں اور دوسری چیزیں شامل ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version