Advertisement

افطاری کو مذید لذیذ بنانے کے لیے  میکرونی سموسے ضرور ٹرائی کریں

 آج اپنی افطاری کو مذید شاندار اور لذیذ بنانے کے لیے  میکرونی سموسے ضرور ٹرائی کریں۔

میکرونی سموسے بنانے کے لیے درکار اجزاء:

چکن کا قیمہ 300 گرام، کٹی پیاز ایک عدد بڑی، تیل فرائی کے لیے، کٹی ہری مرچ چار سے چھ عدد، انڈا ایک عدد، آٹا تین کھانے کے چمچے۔

سموسے کی پٹیاں ایک پیکٹ، نمک ایک چائے کا چمچہ، کٹا ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچے۔

میکرونی اور مصالحہ حسبِ ذائقہ مکس کریں۔

Advertisement

ترکیب:

میکرونی کو نمک ملے اُبلتے پانی میں پانچ سے سات منٹ تک اتنا اُبالیں کہ اس میں ایک کنی رہ جائے۔

اب چھلنی سے گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک فرائنگ پین میں چار کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں 300 گرام چکن کا قیمہ اور مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ پکا لیں۔

اب ایک عدد بڑی کٹی پیاز، چار کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا اور چار سے چھ عدد کٹی ہری مرچ شامل کر کے ایک منٹ کے لیے مزید پکائیں اور چولہے سے اُتار کر اس میں پاستا مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک برتن میں تین کھانے کے چمچے آٹا اور ایک عدد انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

Advertisement

سموسہ بنانے کے لیے ایک پیکٹ سموسے کی پٹیوں میں پاستا اور قیمے کا آمیزہ بھر کر آٹے اور انڈے کے آمیزے سے بند کر دیں۔

ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں سموسے گولڈن ہونے تک پکائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیخ کباب بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جان لیں۔۔۔
'جھینگا بریانی' بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!
چکن قیمہ پکوڑے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
مزیدار مصالحے والی میکرونی گھر میں بنائیں
ناریل کا ’حلوہ‘ بنائیں اور اس موسم کا لطف اٹھائیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version