بھارت میں پاکستانی ملی نغمہ سننے پر 2 مسلمان نوجوان گرفتار، ویڈیو وائرل

پاکستان
بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے پاکستانی ملی نغمہ سننے پر 2 نوجوان مسلمان لڑکوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے سنگھئی موراون گاؤں میں 2 مسلم نوجوان اپنی دوکان میں بیٹھے پاکستانی ملی نغمے سن رہے تھے کہ اس دوران ان کے پڑوسی نے پولیس میں شکایت درج کروادی۔
پولیس میں درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک دوکان میں 16 اور 17 سال کے دو بھائی موبائل پر پاکستانی گیت سن رہے تھے اور اس گانے میں پڑوسی ملک پاکستان کی تعریفی کلمات ادا کیے جارہے تھے اور گانے میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے بول بھی شامل تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پڑوسی کی جانب سے ان نوجوانوں کو گیت بند کرنے کے لیے کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا جس پر اس شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی۔
Advertisementरमज़ान का पवित्र महीना चल रहा है और बरेली में मुस्तकीम व नहीम पाकिस्तान ज़िंदाबाद के गाने बजाये जा रहे हैं !
इस देश में रह रहे हो..इस देश का खा रहे हो ..पी रहे हो..संशाधनों का उपयोग कर रहे हो और फिर भी पाकिस्तान ज़िंदाबादतुम्हारे जैसे ग़द्दार और नमकहराम पूरी दुनियाँ में नहीं👎 pic.twitter.com/KUTvLsvThG
— Major Surendra Poonia (@MajorPoonia) April 15, 2022
پولیس نے دونوں مسلمان بھائیوں کو گرفتار کرلیا اور ان نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے رات بھر حراست میں بھی رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں مسلمان بھائی اپنی دوکان میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور ایسے میں ایک پاکستانی گیت چل رہا ہے جس میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے الفاظ بھی شامل ہیںَ
دوسری جانب پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے بھائیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنی دوکان میں پاکستانی نغمات چلارہے تھے لیکن اندازہ نہیں تھا کہ اس کے یہ نتائج سامنے آئیں گے۔
بھارتی پولیس کے مطابق اس معاملے میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس ویڈیو کی صداقت کی فورینزک کی جارہی ہے جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

