Advertisement

جامعہ کراچی دھماکا؛ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ کی چینی حکام کو یقین دہانی

وزیراعلیٰ کی چینی حکام کو یقین دہانی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چین کے قونصل خانے میں حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جامعہ کراچی میں دھماکے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جامعہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چین کے قونصل خانے میں پہنچے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چین کے قونصل جنرل کو وین دھماکے کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کیا اور انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں 3 چینی اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ نے قونصل جنرل کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم چینی ماہرین کی ملک و صوبے میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کچھ سازشی عناصر وں کوپاکستان اور چائنا کی شراکت داری پسند نہیں، اس قسم کی سوچ اور کرداروں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

چین کے قونصل جنرل نے واقعے کے فوری بعد قونصل خانے آمد پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ جامعہ کراچی میں غیر ملکی اساتذہ کی وین میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی یونیورسٹی کے کامرس ڈیپارٹمنٹ اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز لنگویج کے قریب کھڑی ایک وین میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں بڑی تعداد میں طلبہ اور اساتذہ موجود تھے۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ناصرف وین میں آگ بھڑک اٹھی بلکہ اطراف میں گھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version