بازار جیسا دہی گھر میں جمانے کا آسان طریقہ جانیے

دہی سحر و افطار دونوں میں استعمال ہوتا ہے، سحری میں لوگ پراٹھے اور روٹی کے ساتھ کھاتے ہیں یا لسی بنالیتے ہیں۔
مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جس چیز میں کچھ بچت ہوسکے وہ کر لیں اس لیے آج ہم آپ کو یہاں بہترین کھوئے جیسی دہی بنانے کی ٹپ بتائیں گے جس پر عمل کر کے آپ بازار سے بھی اچھی دہی گھر میں جما سکتی ہیں۔
خالص دودھ ایک لیٹر
دہی ایک چائے کا چمچ
سب سے پہلے دودھ ابال لیں اور ساتھ ساتھ پھینٹتے جائیں (دہی کو چمچ سے اوپر نیچے کریں کہ جھاگ بنتا جائے)۔
مٹی کے برتن میں جمائیں تو زیادہ اچھا دہی بنے گا، دودھ اچھی طرح ابل جائے تو اس کو اس برتن میں ڈالیں جس میں جمانا ہو یا جاگ لگانا ہو۔
اب اس دودھ کو چمچ کی مدد سے خوب اچھی طرح تقریباً 5 منٹ تک پھینٹیں، اس طرح کرنے سے دودھ جب نیم گرم رہ جائے اور اس میں جھاگ بھی بن جائیں جتنے زیادہ جھاگ بنیں گے اتنا ہی بالائی والا گاڑھا دہی جمے گا۔
اب دودھ کو جاگ لگائیں، یعنی اس میں دہی ڈال دیں اور میٹھی دہی سے جاگ لگائیں گے تو دہی میٹھا جمے گا۔
اگر دہی میٹھی نہ ہو تو اپنے دہی میں ذرا سی چینی ملا لیں تاکہ وہ میٹھا ہو جائے۔
اب ایک لیٹر دودھ میں ایک چمچ دہی ایک کنارے سے اس دودھ میں شامل کریں اور دودھ کے اوپر موجود جھاگ کو نہ ہلائیں ،بس سائڈ سے دہی اندر ڈال کر ہلکا سا چمچ ہلائیں ۔
پھر اوپر سے کسی المونیم فوائل یا کسی ایسے ڈھکنے سے ڈھانک دیں کہ جس سے ہوا اندر نہ جائے اور اس برتن کو کسی گرم جگہ یا کسی کیبنٹ وغیرہ میں رکھ دیں۔
اسے یا تو رات بھر کے لئے چھوڑ دیں یا پھر دن بھر کے لئے چھوڑ دیں بہترین دہی تیار ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

