Advertisement

پاک فضائیہ کا ہر رکن قائد کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہے، ترجمان

پاک فضائیہ کا ہر رکن

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر رکن قائد کی توقعات پر پورا اترنے اور تمام خطرات سے پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 13 اپریل 1948 پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن تھا کیونکہ اس دن بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح نے اس وقت کے RPAF کو دنیا کی سب سے مضبوط فضائی افواج میں سے ایک ہونے کا تصور دیا تھا۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح نےپاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر RPAF ٹریننگ سکول رسالپور کا دورہ کیا تھا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر RPAF ٹریننگ اسکول رسالپور کا دورہ کیا تھا اور اس اہم موقع پر قائداعظم کا استقبال ونگ کمانڈر اصغر خان نے کیا تھا جو بعد میں پی اے ایف کے پہلے کمانڈر انچیف بنے تھے اور انہوں نے قائد کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوششیں کیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ وہ تاریخی دن تھا جب قائد نے پی اے ایف کے لیے اپنا دیرپا وژن پیش کیا اور فرمایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کوئی بھی ملک جس کی فضائیہ مضبوط نہ ہو وہ کسی بھی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے، پاکستان کو اپنی فضائیہ کو جلد از جلد تیار کرنا چاہیے اور اسے ایک مؤثر فضائیہ ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ترجمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر رکن قائد کی توقعات پر پورا اترنے اور تمام خطرات سے پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version