پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پشاور میں پاور شو کرے گی جس کے لئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ سمیت اطراف میں 1 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ جلسہ گاہ اسٹیج کی طرف واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے جبکہ شام کو جلسہ گاہ کو بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیم سے کلیر کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق جلسہ گاہ کے روٹس پر بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے تحت ابابیل اسکورڈ تعینات رہے گا جبکہ محموعی طور پر ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے۔
پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی پلان کے تحت اضافی ٹریفک اہلکار بھی رنگ روڈ اور بڑی شاہراہوں پر تعینات رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میں پاور شو کریگی
پاکستان تحریک انصاف آج پشاورسے رابطہ مہم چلائے گی جس کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں آج ہونے والا جلسہ عشاء کے بعد ہوگا جس میں پارٹی چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کرینگے۔
اس کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین بھی جلسے سے خطاب کرینگے۔
جلسے کے لئے پشاور رنگ روڈ پر میدان سج گیا ہے اور تمام تر سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں جو کہ رات 9 بجے شروع ہوگا۔
جلسے کے لئے 80 فٹ چوڑا 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور ساؤنڈ سسٹم اورلائٹنگ سمیت دیگرانتظامات ڈی جے بٹ کے سپرد ہیں جبکہ اسٹیج پر بڑی اسکرین بھی لگائی جائیگی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا عوامی جلسہ ہوگا جس کے متعلق انہوں نے 2 روز قبل اعلان کیا تھا۔
اس جلسے کے حوالے سے پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور جلسہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ جلسہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

