Advertisement

جموں ایکسپریس دورہ انگلینڈ کے لئے موزوں ہے، سنیل گواسکر

بھارت کے سابق کھلاڑی سنیل گواسکر نے کہا کہ عمران ملک دورہ انگلینڈ میں بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیئے۔

 لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر نے انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف پانچ وکٹیں لینے والے نوجوان تیزبالرعمران ملک کو آئندہ دورہ انگلینڈ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ فاسٹ بالر عمران نے سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے بدھ کی رات شاندار بالنگ کرتے ہوئے 25 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

عمران ملک کی شاندار کارکردگی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہیں کرسکی ، کیونکہ راشد خان (11 گیندوں میں 31 ناٹ آؤٹ) اور راہل تیوتیا (21 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 40) نے آخری چار اوورز میں 56 رنز جوڑ کر گجرات ٹائٹنز کو جیت دلا دی۔ گجرات کی ٹیم نے آخری چھ گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

سابق بھارتی کپتان گواسکر نے میچ کے بعد کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خیال میں ان کے لئے اگلا چیلنج ہندوستانی ٹیم ہے۔

Advertisement

سنیل گواسکر نے کہا کہ ہو سکتا ہے انھیں پلیئنگ الیون میں کھیلنے کا موقع نہ ملے کیونکہ بھارت کے پاس محمد سمیع، جسپریت بمراہ ، محمد سراج اور امیش یادو موجود ہیں، اس لئے شاید وہ کھیل نہیں پائیں.

گواسکر نے کہا کہ صرف ٹیم کے ساتھ سفر کرنے سے، روہت شرما، ویرات کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کرنے اور ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے عمران ملک کو کافی اعتماد ملے گا.

واضح رہے کہ جموں ایکسپریس عمران ملک نے پورے سیزن میں باقاعدگی سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کی ہے اور آٹھ میچوں میں 15.93 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بھارت  کا دورہ انگلینڈ جون میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گی ، جو گزشتہ سال کووڈ-19 کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

اس کے بعد تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز اور اتنے ہی میچوں کی ون ڈے سیریز ہوگی۔

بھارتی ٹیم 26 جون سے ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں سے اپنے دورہ انگلینڈ کا آغاز کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version