الیکشن کمیشن کو نیوٹرل ہونا چاہیے، حلیم عادل شیخ

عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نیوٹرل ہونا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو جوتے سو پیاز کی آپ کو ضرورت کیوں پڑرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں ہمارے دو ایم این ایز کو دروازے کی توہین پر ہتھکڑیاں لگادی گئیں، جنہوں نے سندھ ہاؤس میں آئین توڑا وہ آزاد ہیں، وہاں بہت سارے گھر ہیں، کسی کا ضمیر نہیں جاگا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں بروکری ہوئی، انہوں نے سندھ کا نام تباہ کیا، بیل پر موجود کرائم منسٹر بیل پر ہے، پوری کابینہ بیل پر ہے، ہمارے اراکین کو گرفتار کرلیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا دہرا معیار چل رہا ہے، عوامی درخواست لیکر ہم عدلیہ کے سامنے جائیں گے، ہمیں اب بھی اپنی عدلیہ پر اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سلیکشن، کرپشن کمیشن نہ بنے، الیکشن کمیشن کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیف الیکشن کمیشن کا سسر نواز شریف کا مالشی تھا، آج تو یہ صرف ایک ٹوکن مظاہرہ ہے، پاکستانی قوم انہیں گریبان سے پکڑ کر باہر نکالے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

