Advertisement

ایف آئی اے صحافی ارشد شریف یا کسی بھی صحافی کو ہراساں نا کرے ،عدالتی حکم 

IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایف آئی اے صحافی ارشد شریف یا کسی بھی صحافی کو ہراساں نا کرے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف اے اور آئی جی اسلام آباد کو کل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کے مجاز افسران کل ساڈھے دس بجے عدالت میں پیش ہوں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ وضاحت کریں کیوں صحافی ارشد شریف کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ارشد شریف کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پرسماعت کرتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ کیا ایشو ہے؟

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کا کل رات کو مجھے فون آیا۔ وزیراعظم کے سعودی عرب وزٹ سے متعلق اسٹوری ارشد شریف نے بریک کی تھی۔

Advertisement

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کل رات سول وردی میں ارشد شریف کے گھر لوگ گئے۔ کل رات سے ڈائریکٹ ارشد شریف سے میرا رابطہ نہیں ہورہا۔

وکیل فیصل چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ صابرشاکر کے خلاف بھی غیر قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ مریم نواز اور سعد رفیق کی ٹویٹس ان کارروائیوں کے حوالے سے آچکی ہیں۔ پٹشنرارشد شریف کی جانب سے گزشتہ رات مجھے ہدایت ملی کہ پٹیشن فائل کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پٹشنر نے شک کا اظہارکیا ہے کہ ایف آئی اے غیر قانونی طور پر ارشد شریف کو حراست میں لینا چاہتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل صبح ساڈھے دس بجے تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version