Advertisement

جنوبی افریقہ، سیلاب کی تباہ کاریاں، حکومت کا یوم سوگ کا اعلان

سیلاب میں تقریباً چار ہزار گھر مکمل طور پر اور آٹھ ہزار جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ چار سو سے زائد افراد کےہلاکت کا سبب بننے والے سیلاب کی آفت  کے باعث حکومت نے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا  ہے کہ ریاستی سطح پر تباہی کی صورتحال سے نبٹنے کے امکانات ناکافی تھے سیلاب میں تقریباً 4 ہزار گھر مکمل طور پر اور 8 ہزار جزوی طور پر تباہ ہوئے 40 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

سیرل رامافوسا کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ سنگین  مسائل صاف پانی، خوراک اور رہائش کی فراہمی ہیں۔بے گھر ہونے والوں کے لیے عارضی رہائشیں  فراہم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور توقع ہے کہ ان یونٹس کی تعمیر اس ہفتے کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔ یہ ایک انسانی آفت ہے جس کے لیے ایک بڑی اور فوری امدادی کوششوں کی ضرورت ہے۔

یادرہے، گزشتہ ہفتے کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ڈربن اور اس کے گردونواح میں فی مربع میٹر بارش کی مقدار 300 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی جب کہ  شدید بارشیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version