Advertisement

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں اامریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ کو طلب کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ احتجاجی مراسلہ سفارتی چینلز کے زریعہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا تھا۔

اجلاس میں اس رابطے پرگہری تشویش ظاہر کی گئی اورغیرملکی عہدیدار کی جانب سے استعمال کی گئی زبان کو غیرسفارتی قراردیاگیا۔

کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ پاکستان سفارتی اقدار مدنظر رکھتے ہوئے مناسب طریقہ کار کے تحت متعلقہ ملک سے اس حوالے سے جواب طلب کرے گا۔

Advertisement

اس سے پہلے قومی سلامتی کے مشیر نے کمیٹی کو ایک غیرملکی ملک میں پاکستان کے سفیر کو ایک باضابطہ ملاقات میں دئیے گئے باضابطہ مراسلے کے بارے میں بتایا جسے سفیر نے امور خارجہ کی وزارت کو فوری طورپر پہنچا دیا۔

شرکاء نے بھی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے ذریعے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کیلئے گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version