Advertisement

بیلا حدید کون سا نیا کام کرنے والی ہیں؟ معروف امریکی ماڈل نے اعلان کر دیا

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں اور وہ ویب سیریز سے ایکٹنگ کا ڈیبیو کریں گی۔

اس حوالے سے بیلا حدید نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ پر اداکاری کے آغاز کی تصدیق کی اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد اسکرین پر نظر آئیں گی۔

یہ خبر سن کر بیلا کے دنیا بھر میں موجود مداح بھی بےحد خوش ہیں اور اداکارہ سے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل بیلا ’’رامی‘‘ نامی ویب سیریز کے تیسرے سیزن میں اداکاری کے جلوے بکھیریں گی، تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ اس سیریز میں ان کا کردار کیا ہوگا۔

Advertisement

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سیریز کی کہانی مصری نژاد نوجوان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس کی پرورش مغربی دنیا میں ایک مہاجر والدین کرتے ہیں اور اس دوران خاندان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سیریز کا مرکزی کردار ’رامی‘ ہی ہے، جسے مصری نژاد امریکی اداکار و لکھاری رامی یوسف نے ادا کیا۔

البتہ ’رامی‘ کا تیسرا سیزن کب ریلیز کیا جائے گا یہ بھی اب تک واضح نہیں ہوا تاہم اطلاعات ہیں کہ جلد ہی بیلا شوٹنگ کا حصہ بنیں گیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Next Article
Exit mobile version