’اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا’، فیصل قریشی کا وزیراعظم کے حق میں بیان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں بیان جاری کر دیا۔
بول انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین گیم شو کے مایہ ناز میزبان فیصل قریشی نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہاکہ ’خان صاحب آپ نے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے، اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا‘۔
فیصل قریشی کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر براجمان رہیں گے یا نہیں؟ ان کی قسمت کا فیصلہ آج قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں ہورہا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا جس میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔
اجلاس سے قبل ہی حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

