روز ٹیلر کی بیٹی نے والد کی رٹائرمنٹ پر کیا کہا ؟

نیوزی لینڈ کے بیٹر روز ٹیلر کی رٹائرمنٹ پر ان کی بیٹی نے بھی اپنے والد کی رٹائرمنٹ پر بڑا بیان دیا جو وائرل ہو گیا۔
روز ٹیلر کی بیٹی میکینزی ٹیلر نے اپنے والد کی کرکٹ سے رٹائرمنٹ پر کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان کی انگلی زخمی نہیں ہوئی ہے، کیونکہ انہیں لان میں بھی کام کرنا ہے۔
Ross Taylor's daughter has given us one of the great quotes in cricket 😂 pic.twitter.com/eJwIB1FYCQ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 4, 2022
میکینزی کے اس مزاحیہ پیغام پر شائقین کرکٹ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
کرکٹ کی مستند ویب سائٹ نے روز ٹیلر کی بیٹی کے اس بیان کو اپنے ٹوئٹر پر شئیر کیا ، جس پر صارفین کے بڑے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بیٹسمین روز ٹیلر نے بین الاقوامی کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان 30 دسمبر 2021 کو کیا تھا۔
روز ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
روز ٹیلر نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2022 میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے میچ گزشتہ روز نیدرلینڈز کے خلاف کھیلا.
Ross Taylor got emotional during national anthem. pic.twitter.com/KfaKnaVr8i
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) April 4, 2022
روز ٹیلر اپنے آخری میچ کے لئے میدان میں اترے تو اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے، قومی ترانے کے دوران ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے جنہیں وہ بار بار پونچھتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News