یوٹیلٹی اسٹوروں پر چینی آٹے اور گھی کی قیمت میں کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کی طرح ایبٹ آباد کے یوٹیلٹی اسٹوروں پر چینی آٹے اور گھی کی قیمت میں کمی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے بعد ایبٹ آباد زون کے تمام یوٹیلٹی اسٹور پر آٹے چینی گھی سمیت 19 ایشاء کی قمیتوں میں کمی آگئی ہے، ایبٹ آباد کی عوام نے چینی اور آٹا خریدنے کے لئے یوٹیلٹی اسٹوروں کا رخ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہری کسی بھی یوٹیلٹی اسٹور سے چینی فی کلو 70 روپے اور آٹا 20 کلو 800 روپے میں لے سکیں گے۔
شام 5 بجے بند ہونے والے یوٹیلیٹی اسٹور اب عوام کی سہولت کے لیے رات 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ہر اسٹور پر بڑی تعداد میں چینی آٹا گھی سمیت تمام ایشاء بڑی تعداد میں موجود ہے، شہری باآسانی خریداری کرسکتے ہیں۔
کوئی بھی شہری اپنا قومی شناختی کارڈ دیکھا کر سستی چینی آٹا اور گھی لے سکتا ہے ، وزیر اعظم کے احکامات کو شہریوں نے خوب سہراہا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

