امیتابھ بچن کا بیٹے کی نئی فلم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کی نئی فلم پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے کر منہ بند کردیا۔
خیال رہے کہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی فلم ’دسویں‘ ریلیز ہونے جارہی ہے، اس حوالے سے امیتابھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے پروجیکٹ کی تعریف اور تشہیر کررہے ہیں۔
تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کے اس اقدام پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر بِگ بی نے صارفین کو کرارا جواب دے کر ان کے منہ بند کروا دیئے۔
AdvertisementT 4243 – जी हाँ हुज़ूर, मैं करता हूँ : बधाई, प्रचार, मंगलाचार !!!
क्या कर लोगे ~ ??— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) April 6, 2022
سینئر اداکار نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں حضور میں تشہیر کرتا ہوں، مبارک باد دیتا ہوں اور تعریف بھی کرتا ہوں، تم لوگ کیا کرلو گے؟ یہ سن کر امیتابھ بچن کے ناقدین خاموش ہوگئے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی فلم کی زیادہ پروموشن کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے تاہم انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے دسویں فلم بنانے میں بہت محنت کی ہے، فلم کو ضرور دیکھیئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

