صحت بانٹتے پانچ بہترین پھل

کہا جاتا ہے کہ اگر بیماریوں سے بچناچاہتے ہیں توہرموسم کا پھل ضرور کھائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قدرت نے تمام ہی پھلوں میں جہاں بے پناہ ذائقہ دیا ہے وہیں ان میں ایسے غذائی اجزاء رکھے ہیں جو کئی بیماریوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں ساتھ ہی اس موسم کی اثرات سے بچانے اورجسم کو مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔
یوں توہر موسم ہی اپنے ساتھ مزیدار پھلوں کی سوغات لے کر آتا ہے لیکن موسم گرما کے پھلوں کی بات ہی نرالی ہے۔ آج ہم آپ یہاں پر اس موسم کے پانچ مزیدار پھلوں ذکر کرہیں ہیں جو بے انتہا ذائقہ دار ہونے کے ساتھ آپ کے لیے بے پناہ افادیت بھی رکھتے ہیں۔
آم
یہ صرف پھلوں کا ہی نہیں موسم گرما کا بھی بادشاہ ہے۔ اپنی خوشبو اور منفرد ذائقہ کی بنا پر ہر ایک کا من پسند پھل ہے۔ اوراپنی کثرت پیداوار کی وجہ سے تقریباً ہر جگہ نظر آتا ہے۔ آم میں وٹامن اے، سی، ڈی، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیم کی وافر مقدارپائی جاتی ہے۔ اس میں موجود پیکٹن اور فائبر کولیسٹرول کو کم کرنے جبکہ دیگر اجزاء بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو اعتدال میں رکھتے ہیں۔ آم مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اور یوں یہ آپ کو اس موسم کی شدت سےبچاتا ہے۔
چیری
اسی موسم کا ایک اورمزیدار پھل چیری جو اپنی منفرد مٹھاس کی بنا کافی مشہور ہے۔ چیری کے ایک کپ میں تین گرام فائبر پایاجاتا ہے۔ میٹھی بھر چیری میں دیگر سبزیوں اور پھلوں کی طرح پوٹاشیم اور وٹامن سی کی قلیل مقدار موجود ہوتی ہے۔ جو کیمیکل اسے خوشنما رنگ دیتے ہیں وہی کیمیکل صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مثلاً ایک اہم مرکب اینتھو سائین جو پھل کو کاسنی، سرخ یا پھر گہری نیلی رنگت دینے والا مادہ اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتا ہے جو نہ صرف جلد کو ہر طرح کےنقصان سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ دل کے امراض سے بھی بچاتا ہے۔
تربوز
تربوز بیانوے فیصد پانی لیے دنیا کا وہ واحد پھل جو جسم میں پانی کی کمی کو تیزی سے پورا کرتا ہے۔ اس میں اسفنج سےمشابہت رکھنے والا مادہ پانی سے بھر پور ہوتا ہے جو آپ کو گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونےدیتا۔ تربوز کو سرخ رنگ دینے والا لائیکو پین نامی جز اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیت کا حامل ہے۔ اس ضمن میں کئی ریسرچ یہ ثابت کرتی ہیں کہ لائیکوپین دل کی بیماریوں اور کینسر سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ یہ سٹرولائن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے سٹرولائن ایسا امائینو ایسڈ ہے جو کہ جسم میں جاکر آر جنین میں تبدیل ہوجاتا ہے جو خون کی شریانوں کوسختی سے بچا کر آرام دہ حالت میں رکھتا ہے۔
فالسہ
موسم گرما کا ایک اورمزیدار پھل فالسہ بھی ہے جس کا کھٹا میٹھا ذائقہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں۔ فالسہ کا خوش ذائقہ جوس گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے اور ساتھ ہی فوری توانائی بھی بحال کرتا ہے۔ مٹر کے دانے کے برابر یہ پھل بے پناہ خصوصیات کا حامل ہے۔ اکیاسی فیصد پانی اور ایٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور یہ ننھا سا پھل آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ اس میں شامل وٹامنز جیسے وٹامن اے بہتر بنائی کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے جبکہ وٹامن بی ون دل اور دماغ کے نظام کو صحت مند رکھتا ہے ساتھ ہی وٹامن بی ٹو خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ فالسہ میں موجود وٹامن بی تھری دل کی بیماری سے بچاتا ہے اور ساتھ ہی کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
خوبانی
خوبانی کا شمار ان پھلو میں ہوتا ہے جسے تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں کھایا جاتا ہے۔ یہ فائبر سے بھرپور پھل ہے جونظام ہاضمہ کو بہتر بنا کر قبض کو دور کرتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور کوپر ہڈیوں کی مضبوطی کےضامن ہیں، اور ساتھ ہی بڑھتی عمر میں ہڈیوں کو بھربھرے پن جیسی بیماری کے خدشے کو کئی گناہ کم کردیتے ہے جبکہ اس کے وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔ اس میں پانی کافی مقادرا پایاجاتا ہے جو کہ موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور اس طرح بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن دونوں ہی نارمل رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

