خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بڑی پریشانی سے بچ گئی، تحریک عدم اعتماد واپس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدما عتماد واپس لے لی گئی ہے۔
اس حوالے سے پارلیمانی لیڈر اے این پی سردار حسین بابک نے بتایا ہے کہ صوبے کے حقوق دینے کی یقین دھانی پرتحریک عدم اعتماد واپس لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ نئے پاکستان میں صوبے کو حقوق نہیں ملے اب ملیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔
جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے 46 ممبران کے دستخط موجود تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

