Advertisement

مریم نفیس کی والدہ کس عمر میں اُن کی شادی کروانا چاہتی تھیں؟

مشہور پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ ان کی والدہ بہت کم عمری میں ہیں ان کی شادی کروانا چاہتی تھیں۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ مریم نفیس نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز اور اپنی نجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

ایک سیگمنٹ میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی وہ 19 برس کی ہوئیں تو ان کی والدہ شادی کے لیے ان کے پیچھے پڑ گئیں اور ان پر بہت دباؤ ڈالا۔

اداکارہ نے بتایا کہ والدہ نے ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا اور انہیں کہا کہ وہ شادی کے بعد جو کرنا چاہے، کرلیں لیکن اب شادی کرلیں۔

مریم نفیس نے بتایا کہ والدہ نے بہت سارے لڑکوں کو گھر بلایا اور بہت سارے لڑکوں کی تصاویر بھی دکھائیں اور بھرپور کوشش کی کہ وہ کم عمری میں ان کی شادی کروا دیں۔

مگر پھر بھی ان کی والدہ ان کی شادی کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں، تاہم جب انہوں نے والدہ کو بتایا کہ انہیں امان احمد پسند آگئے اور انہوں نے والدہ کو بتایا تو وہ فوری طور پر ان کے شریک حیات کو پرکھے اور دیکھے بغیر ان کی شادی کے لیے تیار ہوگئیں۔

Advertisement

مریم کا کہنا تھا کہ امان کا بتانے کے فوری بعد ہی والدہ نے انہیں کہا کہ چلو اب جلدی شادی کرلو لیکن انہوں نے اس وقت بھی والدہ کی بات نہیں مانی اور پہلے اپنے ہونے والے شریک حیات کو پرکھا اور سمجھا جس کے بعد ہی شادی کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

اسی دوران مریم نفیس کے شوہر امان احمد نے بھی اپنے دل کی باتیں بتائیں اور انکشاف کیا کہ شادی کے لیے پسند کیے جانے سے قبل انہیں مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔

امان نے بتایا کہ مریم نفیس نے شادی کے لیے شرط رکھی تھی کہ اگر وہ ان کی ’پالتو کُتیا‘ (کُو کِی) کو پسند آئے تو وہ ان سے شادی کریں گی۔

امان احمد نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ مریم نفیس کے ’پالتو کُتیا‘ (کُو کِی) کو پسند آگئے اور وہ پھر انہوں نے دیگر مراحل بھی طے کیے اور ان کی شادی ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version