Advertisement

صحت کارڈ سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، قادر پٹیل

صحت کارڈ

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حوالے سے بہت سی شکایات ہیں جس کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے پولی کلینک اسپتال کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ شعبہ صحت اہم اور حساس ہے اسی لئے اسپتالوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پولیوکیس شمالی وزیرستان میں سامنے آیا ہے جس پر وزیراعظم نے پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نےپیرکوقومی ٹاسک فورس برائےانسدادپولیوکااجلاس طلب کرلیا ہے اور ساتھ ہی پولیو خاتمے کے لیےلائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو وائرس کیس سامنے آیا اس علاقے کو کارڈن آف کرکے مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے آگاہی کی بہت ضرورت ہے جس کے تدارک کے لئے ہم نے پلان بنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version