Advertisement

جمائما نے ملنے والی سنگین دھمکیوں کی ویڈیو جاری کر دی

لندن میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو ان کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے  مظاہرین کی جانب سے سنگین دھمکیاں دی گئی، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے شئیر کر دی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شئیر کی ، جس میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک شخص انہیں دھمکی دے رہا ہے کہ ’اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔

جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ ہزاروں مظاہرین کی ویڈیو ہے جو کل میری 88 سالہ بوڑھی والدہ کے گھر کے باہر گھنٹوں احتجاج کرتے رہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایسا لگتا ہے جیسے 90 کی دہائی میں واپس لاہور پہنچ گئی ہوں، جمائما

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے شدید دھمکیاں دی گئیں، احتجاج میں شامل ایک آدمی نے دھمکی دی کہ اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔

Advertisement

جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں میٹرو پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ سب قانونی ہے؟

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version