Advertisement

منیب بٹ کو نئی حکومت کی کونسی واحد بات پسند آئی؟

پاکستان شوبز کے مشہور اداکار منیب بٹ نے واضح کیا ہے کہ انہیں نئی حکومت کی کونسی واحد بات پسند آئی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور اداکارہ ایمن خان کے شوہر منیب بٹ کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے عمران خان کی حمایت میں پیش پیش اور اپنی پسندیدہ جماعت کی مخالفت کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لینے والے اداکار منیب بٹ نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے والے بلاول بھٹوزرداری کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

  منیب بٹ اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ کابینہ میں بلاول کی شمولیت سے مطمئن ہیں۔

Advertisement

منیب نے کہا کہ بلاول کو عالمی سطح پر بات چیت کے دوران کاغذ کے ٹکڑے پر لکھی ہوئی تقریر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اداکارنے لکھا ، ‘ کم سے کم بین الاقوامی میڈیا کے سامنے ہمارے پاس ‘پرچی ریڈر’ نہیں ہوگا۔

Advertisement

یاد رہے کہ حال ہی میں منیب بٹ نے اداکارہ مشی خان سے متعلق بیان پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

منیب نے طنزیہ اندازمیں لکھا تھا کہ وہ ‘ناگن’ کے نام سے ایک ڈرامہ سیریل پروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں ریحام خان کومرکزی کردار میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اداکار اس سے قبل بھی ریحام خان کی ایک ٹویٹ پرسخت ردعمل ظاہر کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے سابق وزیراعظم کی حمایت میں آواز اٹھانے والی شوبز سیلیبرٹیز کے لیے لکھا تھا، ‘یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے جن اداکاروں کی ہم عزت کرتے ہیں وہ بےشرمی کے ساتھ فاشسٹ اقتدارکی آوازبنے ہوئے ہیں جوکہ بس روانہ ہونے والی ہے’۔

جس کا جواب دیتے ہوئے منیب نے ریحام کو یاد دلایا تھاکہ انہوں نے اپنی فلم جانان کیلئے سیٹ کا فرنیچرتک عمران خان کا نام استعمال کرکے لوگوں سے مفت میں لیا تھا اس لیے ہمیں سکھانا بند کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version