Advertisement

عراق، داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر فیصلہ کن عسکری آپریشن کا فیصلہ

کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ کے درمیانی وسیع رقبے پر اپنے وجود کا مظاہرہ کرنے والی داعش کے خلاف آئرن ہیمر آپریشن میں عراقی فضائیہ بھی معاونت  کررہی ہے۔

غیر ملکی خبرررساں ادارے کے مطابق عراق میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن شروع  ہو گیا ہے۔عراقی وفاقی پولیس کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں   بتایا گیا ہے کہ کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ  کے  درمیانی وسیع رقبے پر  اپنے وجود کا مظاہرہ کرنے والی داعش کے خلاف  آئرن   ہیمر  آپریشن  میں عراقی فضائیہ بھی  تعاون کر رہی ہے۔

 بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں داعش کے کارندوں کے زیر استعمال  تین پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور بھاری تعداد میں جنگی سامان، دھماکہ خیز مواد،ہتھیار اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کو برآمدکیا گیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد داعش دہشت گرد تنظیم کے علاقے کو مکمل طور پر پاک کرنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکوک کے جنوب میں وادی الا شائے  اور وادی زیگیتون علاقوں میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔کرکوک آپریشنز کمانڈ، عراقی وفاقی پولیس فورس اور حشد الاشعبی قوتوں کا یہ مشترکہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

یاد رہے، دہشت گرد تنظیم داعش نے جون 2014 میں عراق کے موصل، صلاح الدین اور انبار صوبوں کے ساتھ ساتھ دیالہ اور کرکوک کے کچھ صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا اور ان علاقوں کو کئی سالوں بعد  تنظیم  سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version