Advertisement

تنخواہیں نہ ملنے پر ریلوے ملازمین سراپا احتجاج

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تنخواہیں نہ ملنے پر ریلوے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج میں اسٹیشن ماسٹر سمیت ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ عید میں چند روز باقی ہیں لیکن ہمیں تنخواہیں نہیں ملیں، راشن اور عید کی شاپنگ کیسے کریں۔

ریلوے ملازمین نے وزیر اعظم سے فوری تنخوائیں جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دیگر محکموں کی طرح ہمیں بھی تنخوائیں دیں جائیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ سے اسپیشل عید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرین کل کوئٹہ سے روانہ ہوگی جبکہ یہ ٹرین دس بوگیوں میں مشتمل ہوگی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ عید اسپیشل ٹرین کل صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہو کر راولپنڈی تک جائے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹرین میں ساڑھے 6 سو مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا تھا۔

 ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

عید اسپیشل کی پہلی ٹرین 29 اپریل کو کراچی  سے پشاور کے لیے دن ڈھائی بجے کراچی سٹی سے روانہ ہو گی، کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین 14 کوچز پر مشتمل ہوگی اور تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version