Advertisement

شیکھر دھون نے حاصل کیا اہم سنگ میل، ویرات اور شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

 انڈین پریمئیر لیگ میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے بھارت کے افتتاحی بلے باز شیکھر دھون نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے مکمل کر لئے۔

گزشتہ روز پنجاب کنگس کے لئے کھیل رہے اسٹار بلے باز شیکھر دھون نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کیا.

شیکھر دھون نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں تیسرا چوکا لگاتے ہی ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ ٹی20 کرکٹ میں ایک ہزار چوکے لگانے والے پہلے ہندوستانی اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل کرس گیل، ایلیکس ہیلس، ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ اس مقام کو حاصل کرچکے ہیں۔ اس میچ سے پہلے تک شیکھر دھون کے نام 306 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 997 چوکے تھے۔

شیکھر دھون موجودہ بھارتی کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی سے کافی آگے نکل چکے ہیں۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کی بات کریں، تو کرس گیل پہلے مقام پر ہیں، انہوں نے 463 میچز میں 1132 چوکے لگائے ہیں۔ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ایلکس ہیلس ہیں۔ ہیلس نے 336 میچوں میں 1054 چوکے لگائے ہیں۔

تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں، آسٹریلیا کے اس افتتاحی بلے باز نے 314 میچوں میں 1005 چوکے لگائے ہیں۔ ان کے ساتھی ایرون فنچ نے 348 میچ میں 1004 چوکے لگائے ہیں۔

ہندوستانی بیٹرز کی بات کریں تو شیکھر دھون کے بعد ویرات کوہلی کا نمبر آتا ہے، کوہلی نے اب تک 329 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 917 چوکے لگائے ہیں۔

ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما ہیں، روہت شرما نے 373 میچوں میں 875 چوکے لگائے ہیں۔

آئی پی ایل 2022  کے رواں سیزن میں اب تک شیکھر دھون نصف سنچری نہیں لگا پائے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے ہر میچ میں پنجاب کو اچھی شروعات دلائی ہے۔ شیکھر دھون نے پہلے میچ میں آر سی بی کے خلاف 43، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 16 اور پھر چنئی سپرکنگس کے خلاف 33 رنز بنائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version