سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

مشہور سابق بھارتی اداکارہ و ماڈل ثنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
بالی وُڈ کی مشہور سابق اداکارہ ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ ماہإ صیام میں عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مکہ شریف میں موجود ہیں۔
ثنا خان کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور مداح ان کے لئے دعائیہ کلمات بھی کہہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی مشہور اداکارہ ثنا خان نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے مفتی انس سے شادی کی اور اب تک سابق اداکارہ کئی عمرے کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News