Advertisement

نئی حکومت کے آتے ہی معاشی اشاریے اوپر چلے گئے، عابد شیر علی

عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے آتے ہی معاشی اشاریے اوپر چلے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ اب پاکستان شہباز اسپیڈ سے ترقی کرے گا، اچھے افسروں کی ٹیم بنانے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔

Advertisement

عابد شیر علی نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے طور پر وہ اپنی انتظامی صلاحیتیں ثابت کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے آتے ہی معاشی اشاریے اوپر چلے گئے، یہ استحکام کی علامت ہے جس کی تلاش میں ملک چار سال سے سرگرداں تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ فوج نے بھی عدم استحکام کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ سمجھا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں اربوں روپے کی کمی، رمضان المبارک میں بڑے نقصان کا اندیشہ

Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ رواں سال ماہ رمضان کے پہلے 10 دن میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں 3 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو رمضان المبارک میں بڑے  نقصان کا اندیشہ ہے۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ماہ رمضان کے پہلے 10 دن میں 7 ارب روپے کی سیل ہوئی تھی، اشیاء کی عدم دستیابی کی وجہ سے ماہ رمضان 10 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ سبسڈائزڈ آئٹمز کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے سیل میں کمی ہوئی جبکہ سبسڈائزڈ آئٹمز کی عدم دستیابی بھی سیل کی کمی کی وجہ قرار بتائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version