سونیا حسین کو حکومت کی تبدیلی کا صدمہ لگ گیا

معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کو حکومت کی تبدیلی کا شدید صدمہ پہنچا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ملک میں حکومت کی تبدیلی پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔
سونیا حسین نے حکومت کی تبدیلی پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹااسٹوری پر پارلیمنٹ میں عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے کامیاب ہونے اور نئی حکومت کے آنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں صحیح مسلم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ؛
اے اللہ مجھے میرے اس صدمے یا تکلیف کا اجر دے اور بدلے میں مجھے اس سے زیادہ بہتر دے
واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔
پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی جس کے بعد شہباز شریف کو ملک کا 23 واں وزیرِاعظم منتخب کرلیا گیا تھا۔
تاہم عمران خان کے جانے اور شہباز شریف کے وزیرِاعظم بننے پر شوبز ستارے نالاں ہیں اور کئی اداکار اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

