Advertisement

عمران خان اور اس کی لیڈر شپ نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے، محمد زبیر

محمد زبیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کی لیڈر شپ نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے، معیشت تباہ اور برباد ہو چکی ہے۔

 محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسمبلیوں کو تالے لگا دیئے گئے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس 140 ووٹ ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاس اکثریت موجود ہے لیکن صرف صرف ایک شخص کی ضد اور آنا کی وجہ سے کہ اس نے پاور میں رہنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں اس وقت کسی کی حکومت نہیں ہے جس کے بعد  باہر کے سفیر سوچ رہے ہیں کہ کس سے بات کریں کیونکہ پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت موجود نہیں ہے جس کے اثرات معیشت کر بھی پڑ رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ اسپورٹس مین ہیں تو پھر وہ ہارنا بھی سیکھیں کیونکہ وہ ہار چکے ہیں ۔

Advertisement

 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو بغیر کسی ثبوت کے غدار کہہ دیا ہے لیکن ان کے پاس ثبوت موجود نہیں ہیں جو کہ اس عدالت میں پیش کیے جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کوئی سوچ سکتا تھا کہ پاکستان میں بھی کوئی حکومت نہیں ہوگی  ؟ لیکن آج ایسا ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں کیس چل رہا ہے تو یہان انہیں حکومت کو ثبوت لانے چاہیئے تھے کہ اپوزیشن اور امیرکہ مل کر ساازش کر رہے ہیں اور بتاتے کہ اس کی بنا۴ پر ہم نے یہ فیصلہ کیا لیکن ایسا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version