Advertisement

’بوہے باریاں‘ کو بغیر اجازت کاپی کیوں کیا؟ حدیقہ کیانی بھارتی گلوکارہ پر برہم

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے مقبول ترین گانے ’بوہے باریاں‘ کو کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور پر برہم ہوگئیں۔
پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ ماضی کے بےحد مقبول ترین گانے گانے ’بوہے باریاں‘ کو کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور پر بھڑک گئیں، گلوکارہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دھن اور شاعری کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا۔
حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں حال ہی میں کانیکا کپور کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے ’بوہے باریاں‘ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گلوکارہ سے قبل بھی متعدد بھارتی گلوکار ان کے گانوں کی کاپی کر چکے ہیں۔

گلوکارہ و اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے گانے ’بوہے باریاں‘ کو ان کی اجازت کے بغیر اور انہیں کوئی معاوضہ دیے بغیر ہی شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی ایک فلم میں بھی شامل کیا گیا جب کہ ان کے گانے کو متعدد بھارتی گلوکار بھی بغیر اجازت گا چکے ہیں۔

Advertisement


حدیقہ کا کہنا ہے کہ یہ گانا ان کی والدہ نے لکھا تھا اور وہ اس گانے کو اس طرح کاپی کرنے پر بےحد نالاں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بعض بھارتی گلوکاروں کی جانب سے گائے گئے ان کے گانے ’بوہے باریاں‘ کو یوٹیوب پر 20 کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے مگر انہیں کسی طرح کی کوئی رائلٹی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے پیشگی اجازت لی گئی تھی۔
حدیقہ کیانی نے لکھا کہ بھارتی گلوکاروں کی جانب سے ان کے مقبول ترین گانے کو کاپی کیے جانے اور اسے چوری گانے کے معاملے پر ان کے احتجاج کے بعد بعض لوگوں نے انہیں کریڈٹ دیا اور یوٹیوب پر لکھا کہ مذکورہ گانے کو پہلے حدیقہ کیانی نے گایا تھا۔

انہوں نے اپنے مقبول ترین گانے کے حوالے سے بتایا کہ ’بوہے باریاں‘ کی شاعری ان کی والدہ نے لکھی تھی اور اسے کئی بھارتی گلوکاروں نے چوری کرکے پیسے کمائے ہیں۔

Advertisement
انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ’بوہے باریاں‘ گانا چوری کرنے والی گلوکارہ کانیکا کپور سے کوئی مسئلہ نہیں، بس وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ ان کے گیت کو گانے سے قبل ان سے اجازت لی جانی چاہیے تھی۔


Advertisement
ساتھ ہی حدیقہ کیانی نے لکھا کہ بھارت کی جانب سے تاحال پاکستانی موسیقی کو چوری کرنے کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے۔
خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے ’بوہے باریاں‘ کو 1999 میں ریلیز کیا تھا، ان کا مذکورہ گانا ان کے میوزک ایلبم ’روشنی‘ میں شامل تھا، یہ گانا حدیقہ کیانی کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک ہے جس کو بےحد پسند کیا جاتا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version