Advertisement

کیا کترینہ کیف جلد خوشخبری سُنانے والی ہیں؟

بالی ووڈ کی باربی ڈول معروف اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اداکار وکی کوشال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کترینہ کیف کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس پر مداح اُن کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول نے ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ عموماً وہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں، لباس کی وجہ سے مداح اور سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ جلد خوشخبری سنانے والی ہیں۔

یاد رہے کہ کیٹ کے مداحوں کی جانب سے جوڑے کو پیشگی مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور ان کے مداح نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

Advertisement

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر کترینہ واقعی حاملہ ہیں تو یہ بہت بڑی خوشخبری ہے، دنیا میں ان کی جیسی کوئی دوسری اداکارہ نہیں ہیں۔

 ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ مجھے صرف کترینہ کیف کی وجہ سے بالی ووڈ میں دلچسپی ہے۔

واضح رہے کہ اس بارے میں کترینہ کیف یا وکی کوشال کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version