مریم نفیس نے شادی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی

حال ہی میں پیا گھر سدھارنے والی خوبرو اداکارہ مرین نفیس نے شادی کی جھلکیوں پر بنی ویڈیو شئیر کی دی۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس گزشتہ دنوں فلم میکر امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ کے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
اب مریم نفیس نے اپنی شادی کی ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوہر امان احمد کے ساتھ رقص کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نفیس عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جس پر ان کے مداح ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
ان دنوں مریم نفیس کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے، اس سے قبل مریم نفیس کی مایوں کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں، اداکارہ نے مایوں میں زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ ان کے شوہر کریم رنگ کے شلوار قمیص میں ملبوس تھے۔
واضح رہے کہ مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد بھی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلم میکر بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

