ویڈیو: گیم شو کے دوران ایسا کیا ہوا کہ شائستہ لودھی اسٹیج پر گرگئیں

رمضان میں نشر کیے جانے والے ایک نجی ٹی وی کے گیم شو کے دوران اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جسے دیکھ کر صارفین بھی چونک گئے۔
سوشل میڈیا پر اس گیم شو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی اپنے ہاتھ میں بریف کیس تھامے ہوئی ہیں اور جیسے ہی انعام نکلتا ہے تووہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے جیسے ہی مڑتی ہیں توان کا پیر پھسل جاتا ہے۔
دیکھتے ہی دیکھتے شائستہ لودھی کیمرے اور شائقین کے سامنے اسٹیج کے فلور پر سلپ ہوجاتی ہیں اور ان کے ہاتھ سے وہ انعام والا بریف کیس بھی گرجاتا ہے۔
اس مذکورہ ویڈیو پر صارفین کے ملے جلے تبصرے جا ری ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ شائستہ لودھی کسی ٹی وی شو کے دوران فلور پر پھسلی ہوں اس سے قبل بھی وہ اپنے ہی مارننگ شو میں پھسل چکی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News