Advertisement

آئی پی ایل، دو کروڑ کا کھلاڑی ایک میچ کھیل کر ایونٹ سے باہر

بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ میں فرنچائز کا دو کروڑ بھارتی روپوں کا کھلاڑی ایک میچ کھیل کر ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق چمپئن راجھستان رائلز کو بدھ کے روز بڑا جھٹکا لگا، جب ان کی ٹیم کے  فاسٹ بالر ناتھن کولٹر نائل آئی پی ایل کے باقی سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔

 آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کولٹر نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں صرف ایک میچ کھیلا۔

کولٹر نے راجھستان رائلز کی جانب سے آئی پی ایل کے سیزن میں ابتدائی میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میدان میں اترے تھے، اسی دوران انہیں چوٹ لگی اور وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

راجھستان رائلز ٹیم نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر فاسٹ بالر کولٹر نائل کے سیزن سے باہر ہونے کا ٹوئٹ کیا۔

Advertisement

آسٹریلیا کے 34 سالہ گیند باز ناتھن کولٹر نائل کو راجستھان رائلس نے میگا آکشن میں دو کروڑ بھارتی روپے کی ’بنیادی قیمت‘ میں خریدا تھا۔

Advertisement

وہ اس سیزن میں صرف ایک میچ کھیل پائے اور چوٹ کے سبب انہیں باہر ہونا پڑا ہے۔ فرنچائز نے ابھی تک کولٹر نائل کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔

راجھستان رائلز کی ٹیم نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’جب تک ہم پھر ملتے ہیں، این سی این۔ آپ بہت جلد فٹ ہوجائیں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version