’جہاں جاؤ گے یہی استقبال ہوگا‘، ویناملک حکومت کیخلاف کھل کر سامنے آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بولڈ اور متنازع اداکارہ و میزبان وینا ملک موجودہ حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں۔
وینا ملک نے گزشتہ روز حکومتی وفد پر مسجد نبویﷺمیں ہونے والی نعرے بازی کے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کئی ٹوئٹس کی ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ جہاں جاؤ گے یہی استقبال ہوگا۔
جہاں جاؤ گے یہی استقبال ھوگا💯🙌🙃#MarchAgainstImportedGovt
Advertisement— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 29, 2022
اداکارہ و میزبان نے ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ویڈیو شئیر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ڈوب کے مر جانا چاہیے ایسی ذلت اُٹھانے سے۔
ڈوب کے مر جانا چاہیے ایسی ذلت اُٹھانے سے pic.twitter.com/AxNv4gB0Bs
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 29, 2022
وینا ملک نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حق اور سچ کہنا ہر جگہ افضل ہے اور مسجدِ نبوی میں تو سچ ہی بولا گیا ہے، ہمت ہے تو پھر جاؤ اس سے بھی ذیادہ اچھا استقبال ھوگا۔
“ حق اور سچ کہنا ھر جگہ افضل ھے اور مسجدِ نبوی میں تو سچ ھی بولا گیا ھے۰۰۰ ھمت ھے تو پھر جاؤ اس سے بھی ذیادہ اچھا استقبال ھوگا 😂#MarchAgainstImportedGovt
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 29, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔
اس مو قع پر جب وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا تو مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرہ بازی شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور ،چورکے نعرے لگا رہے ہیں۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #MarchAgainstImportedGovt
Must watch!!!Advertisement
بھکاریوں کی عزت افزائی شروع ہو چکی ہے۔۔۔ pic.twitter.com/K0pAGGnaZW— Maham (@Maham__PTI) April 28, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

