Advertisement

دورہ سعودی عرب سے پاکستان کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب سے پاکستان کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہوجائیگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

 وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ آج سعودی عرب کے 03 زورہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں ۔

انہوں ے بتایا کہ اس دورے کے حوالے سے توقعات ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کا رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے وسیع پیمانے پر بات کرینگے جو کہ پاکستان کے مخلص دوستوں میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریلیف پیکیج پر بات چیت ہوگی۔

Advertisement

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دے سکتا ہے۔

سعودی عرب سے ادھار تیل، ایل این جی اور یوریا کھاد کی سہولت پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے، ادھار تیل کی سہولت کے پروگرام کا حجم دگنا کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی ضمانت پر سعودی بینکوں سے سستے قرضوں کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت کا امکان ہے، کورونا کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی نوکری بحالی کے امور پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version