کار حادثے کے بعد ملائکہ اروڑہ کی پہلی پوسٹ، حادثے سے متعلق کیا کہا؟

مشہور بھارتی اداکارہ اور مشہور اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے کار حادثے کے بعد پہلی پوسٹ شئیر کر دی۔
گزشتہ ہفتے کار حادثے میں زخمی ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے صحتیابی کے بعد اپنے مداحوں، ڈاکٹروں، دوستوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
ملائکہ اروڑا اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنت پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ کچھ دن اور سامنے آنے والے واقعات ناقابل یقین ہیں، اور کہا کہ اس کے بارے میں سوچنا کسی فلم کے سین کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد، میں نے محسوس کیا، جیسے کہ میں بہت سارے محافظ فرشتوں کی دیکھ بھال سے گھری ہوئی تھی، چاہے وہ میرا عملہ ہو، وہ لوگ جنہوں نے مجھے اسپتال پہنچنے میں مدد کی، میرا خاندان جو اس آزمائش میں میرے ساتھ کھڑا رہا اور اسپتال کا عملہ۔
اپنے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملائکہ اروڑا نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ میرے ڈاکٹروں نے ہر قدم پر انتہائی احتیاط کے ساتھ میری حفاظت کو یقینی بنایا، انہوں نے مجھے فوری طور پر محفوظ محسوس کروایا اور میں اس کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ جو میرے دوستوں، خاندان، میری ٹیم اور میرے انسٹا فیم کی طرف سے پیار ملا ہے وہ بہت ہی تسلی بخش تھا۔
ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ہمیشہ ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جو آپ کو پیار اور نیک تمناؤں سے نوازتے ہیں، ایک وقت میں آپ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
آخر میں ملائکہ نے مزید کہا کہ میں اب صحت یاب ہونے کے راستے پر گامزن ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں ایک فائٹر ہوں۔
خیال رہے کہ اداکارہ گزشتہ ہفتے کو پونے میں ایک فیشن ایونٹ سے واپسی کے دوران ایک حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں، اُنہیں ماتھے پر معمولی چوٹیں آئیں تھیں جبکہ انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

