Advertisement

جواد احمد کا پشاور جلسے کے بعد عمران خان کو مشورہ

مشہور پاکستانی گلوکار جواد احمد نے پشاور جلسے کے بعد عمران خان کو مشورہ دے دیا۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سیاستدان جواد احمد نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گزشتہ روز پشاور میں جلسے کے بعد ایک مشورہ دیا ہے۔

جواد احمد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز پشاور جلسے سے کیے گئے عمران خان کے خطاب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شئیر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ’عمران خان جاتےجاتے بھی جھوٹ پرجھوٹ نہ بولو‘۔

جواد احمد  نے مزید لکھا کہ’تمہیں اچھی طرح پتہ ہےکہ تمہیں کس نےنکالاہے، تمہیں امریکہ نےنہیں انہی لوگوں نےنکالاہےجنہوں نے تمہارے لمبے لمبے 2 دھرنے  کرواۓ جب تم سارا وقتTV پر آکر تقریریں کرتے تھے‘۔

جواد احمد نے لکھا کہ’اس سے پہلےنہ تمہیں کوئی ووٹ دیتاتھا اور نہ تمہیں کوئی لیڈر مانتا تھا‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version