Advertisement

دھوکہ دہی پر بیٹل گراؤنڈ گیم نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردیے

مشہور زمانہ موبائل گیم نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردیے

ایکشن اورتھرل سے بھرپوردنیا کے مقبول ترین موبائل گیم بیٹل گراؤنڈ نےغیر قانونی طریقے سے ڈاؤن لوڈ کرنے اور چیٹنگ کرنے پر66 ہزارسے زائد اکاؤنٹس پرپابندی عائد کردی ہے۔

بیٹل گراؤنڈ موبائل انڈیا ( بی جی ایم آئی) کے پبلشرکرافٹون کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنے والے تمام اکاؤنٹس کی فہرست بھی شایع کردی گئی ہے۔

کرافٹون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اپنے گیمنگ پلیٹ فارم پرغیرقانونی اورغیرقانونی سرگرمیوں کو کسی طور برداشت نہیں کرتے اورہرہفتے اس میں ملوث اکاؤنٹس کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹل گراؤنڈ کے کھلاڑی آج سے لیمبر گینی چلا سکیں گے

بی جی ایم آئی کے پلیٹ فارم پراگرکوئی کھلاڑی ایسی حرکت میں ملوث پایا گیا جس سے دوسرے کھلاڑیوں کے کھیل پرمنفی اثرات مرتب ہوئے تونہ صرف ان کا اکاؤنٹ بلکہ ان کی ڈیوائسزکوبھی بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

Advertisement

جب کہ ایک بارپابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑی تاعمران ڈیوائسزپربیٹل گراؤنڈ نہیں کھیل سکیں گے۔

کرافٹون نے 28 مارچ سے 3 اپریل کے دوران بی جی ایم آئی پرغیرقانونی حرکات میں ملوث 66 ہزار233 اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شایع کردی ہے۔ جب کہ اس سے پچھلے ہفتے 21 مارچ سے 27 مارچ کے درمیان 22 ہزار13 اکاؤنٹس پر بھی مستقل پابندی عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کرافٹون کی جانب سے گزشتہ سال دھوکہ دہی کرنے پر6 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پرپابندی لگائی گئی تھی۔

رواں سال 24 جنوری سے 6 فروری کے درمیان ایک لاکھ 71 ہزار188 بیٹل گراؤنڈ انڈیا کے اکاؤنٹس بلاک کیے گئے، جب کہ جنوری میں ایک لاکھ اکاؤنٹ کوبند کردیا گیا تھا۔

مارچ کے آخری ہفتے میں بیٹل گراؤنڈ موبائل نے کھلاڑیوں کے لیے لیمبرگینی بھی شامل کردی تھی اوراب کھلاڑی دنیا کی اس تیزرفتارترین کارکی ڈرائیونگ سے بھی محظوظ ہوسکیں گے۔

اس بات کرافٹون کا کہنا ہے کہ انہوں نے لگژری اسپورٹس کاربرانڈ لیمبرگینی کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے اوراب نئی چمچماتی گاڑیوں کے 6 ماڈلزاس گیم میں دوڑتی نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version