Advertisement

ایک زرداری سب پر بھاری کے سوال پر آصف زرداری کا جواب

آصف زرداری

نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، آصف زرداری

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے  ایک زرداری سب پر بھاری کے جواب میں  نیا نعرہ دے دیا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران جب صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے ثابت کیا کہ زرداری سب پر بھاری ؟ تو اسکے جواب میں انہوں نے کہا کہ  زرداری کی سب سے یاری۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا عارف علوی صدر کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں؟؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں مجھے اسکا معلوم نہیں، ابھی اجلاس ہونا ہے سب چیزیں واضح ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف  تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف ممکنہ طور پر نئے وزیراعظم منتخب کیے جائینگے جس کا فیصلہ آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں ہوگا۔

شہباز شریف کابینہ میں کون کون شامل ہوگا اس حوالے سے ناموں کی ممکنہ فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی کابینہ کے پہلے مرحلے میں شامل کئیے جانے والے  ارکان کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت  میں محسن داوڑ، اسلم بھوتانی، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، خرم دستگیر خان، رانا ثناء اللہ، مرتضی جاوید عباسی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی سے شیری رحمان، مصطفی نواز کھوکھر اور شازیہ مری کو وزارت دئیے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے متحدہ قومی موومنٹ کو بھی سندھ میں گورنر شپ اور دو وزارتیں ملیں گی جبکہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو گورنر شپ دی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ سب سے بہتر وزارت طارق بشیر چیمہ کو دئیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version