Advertisement

مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کا ٹاکرا آج ہو گا

انگلش پریمئیر لیگ کے دو روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے مابین ٹاپ فور کی جگہ مستحکم کرنے کی جنگ آج ہو گی۔

ایک طرف لیور پول اپنی ٹائٹل کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لئے مہمان ٹیم کے ساتھ برا سلوک کرنے کو تیار ہے تو دوسری جانب مانچسٹر یونائیٹڈ بھی میزبان کو کوئی رعایت نہیں دے گا۔

یہ میچ اینفیلڈ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین فٹ بال کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے ، مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداح کرسچیانو رونالڈو کی اس میچ میں عدم دستیابی پر مایوس ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کرسچیانو رونالڈو کا نومولود بیٹا انتقال کر گیا تھا جس کے باعث وہ آج کے اس اہم ترین میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

لیورپول موجودہ لیڈر مانچسٹر سٹی سے ایک پوائنٹ پیچھے ہے، جو جمعرات کو فارم میں برائٹن اور ہوو البیون کی میزبانی کرتے ہیں۔

Advertisement

دوسری طرف یونائیٹڈ چوتھے نمبر پر موجود ٹوٹنہم ہاٹسپر سے بھی نبرد آزما ہو گا، جو چیمپئنز لیگ کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں ان سے تین پوائنٹس آگے ہے۔

اس سے قبل لیورپول اور مانچسٹر سٹی نے 2-2 سے ڈرا کھیلا، جبکہ یونائیٹڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں نارویچ سٹی کو 3-2 سے شکست دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version